مودی سرکار نے مسلمانوں پر زندگی تنگ کر دی،خاتون کو مسلمان ہونے کی وجہ سے فلیٹ سے نکال دیا گیا

بدھ 27 مئی 2015 21:12

مودی سرکار نے مسلمانوں پر زندگی تنگ کر دی،خاتون کو مسلمان ہونے کی وجہ ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) بی جے پی سرکار نے مسلمانوں پر زندگی تنگ کر دی ،پہلے نوجوان کو مسلمان ہونے کی وجہ سے نوکری نہ دی اور اب خاتون کو مسلمان ہونے کی وجہ سے فلیٹ سے نکال دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں مودی سرکار اب مسلمانوں سے سروں کی چھت بھی چھیننے لگی۔ وڈالہ کی رہائشی عمارت سے خاتون کو مسلمان ہونے کی وجہ سے گھر سے نکل جانے کا حکم دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

25 سالہ گجرات کی مصباح قادر نوکری کے سلسلے میں ممبئی میں مقیم ہیں۔ خاتون کے مطابق بروکر نے ایک شرط پر فلیٹ دلوانے پر رضامندی ظاہر کی تھی کہ اگر انہیں کوئی ہراساں کرے یا نقصان پہنچائے تو مالک مکان یا وہ ذمہ دار نہیں ہوں گے۔ مصباح نے انسانی حقوق کمیشن سے رابطہ کر لیا ہے۔یاد رہے کہ چند روز پہلے بھارت میں ایم بی اے پاس نوجوان کو مسلمان ہونے کی وجہ سے نوکری دینے سے انکار کر دیا گیا تھا۔