اے آر وائی نیوز نے شجاعت عظیم پر مبشر لقمان کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر معافی مانگ لی

muhammad ali محمد علی بدھ 27 مئی 2015 21:10

اے آر وائی نیوز نے شجاعت عظیم پر مبشر لقمان کی جانب سے لگائے گئے الزامات ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 مئی 2015 ء) نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز نے وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی شجاعت عظیم پر مبشر لقمان کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر معافی مانگ لی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز نے ماضی میں چینل سے وابستہ صحافی مبشر لقمان کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر برائے ہوا بازی شجاعت عظیم کی بیٹی پر طیارے خریدنے کے الزامات لگائے جانے کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں موَقف اختیار کیا گیا ہے کہ مبشر لقمان کی جانب سے لگائے گئے الزامات سے چینل کی انتظامیہ کا کوئی تعلق نہیں تھا۔ مبشر لقمان کی جانب سے لگائے الزامات درست نہیں تھے جس پر چینل انتظامیہ شجاعت عظیم سے معافی مانگتی ہے۔