سانحہ ڈسکہ کے خلاف تیسرے روز بھی وکلاءکا عدالتی بائیکاٹ جاری،یوم سوگ کی بناءپر وکلاءنے بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر عدالتوں میں پیش ہوتے رہے۔

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 27 مئی 2015 13:44

سانحہ ڈسکہ کے خلاف تیسرے روز بھی وکلاءکا عدالتی بائیکاٹ جاری،یوم سوگ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء)ڈسکہ واقعہ کے خلاف وکلاءکے احتجاج کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے۔ واقعہ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کے جنرل ہاوس کے مذمتی اجلاس منعقد ہوئے۔بار رومز کی چھتوں پر سیاہ پرچم لہرائے گئے جبکہ وکلاء بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر عدالتوں میں پیش ہوتے رہے۔

(جاری ہے)

جنرل ہاوس کے اجلاس کے بعد لاہور بار کے وکلاءنے پی ایم جی چوک میں دھرنا دیا جبکہ لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلاءنے جی پی او چوک میں احتجاجی کیمپ لگایا اور پولیس مخالف نعرے بازی کی۔وکلاءرہنماوں کا کہنا ہے کہ ڈسکہ واقعہ کو ٹیسٹ کیس بنایا جائے اور ملزمان کو جلد سے جلد انکے منطقی انجام تک پہنچایا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔