پشاور ، بلدیاتی انتخابات کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

بدھ 27 مئی 2015 13:42

پشاور ، بلدیاتی انتخابات کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر اور آرمڑ میں خفیہ اطلاع پر حساس اداروں کی کارروائی کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔ دودہشت گرد گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز خفیہ اطلاع پر حساس اداروں نے بڈبیر اور آرمڑ کے علاقوں میں آپریشن کیا جس کے دوران دو خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے دونوں دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے دہشت گردوں نے بلدیاتی انتخابات کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنا رکھا تھا دونوں دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :