کراچی :عزیز آباد میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ، 3 پولیس اہلکار شہید

بدھ 27 مئی 2015 11:05

کراچی :عزیز آباد میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ، 3 پولیس اہلکار ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مئی2015ء) کراچی کے علاقے بھنگوریہ گوٹھ میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔ شہر قائد کےتھانے عزیز آباد کے علاقے بھنگوریہ گوٹھ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔ ان کی شناخت سب انسپکٹر سکندر اور کانسٹیبلز آصف، اشرف اور سکندر کے نام سے ہوئی ۔

(جاری ہے)

تینوں اہلکار نائٹ ڈیوٹی پر علاقے میں گشت کررہے تھے ۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے ۔ واقعہ کے بعد پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کردی ۔ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 9 خول ملے ہیں ۔ ملزمان جاں بحق پولیس اہلکاروں کی رائفلیں لے گئے ۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :