ڈسکہ واقعہ کا ملزم زیر حراست ہے ، متاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی ، ڈسکہ واقعہ پر وکلاء کے جائز مطالبات پورے کریں گے،مسلم لیگ (ن) کے رہنمااور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 26 مئی 2015 23:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مئی۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنمااور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ڈسکہ واقعہ کے ملزم شہزاد وڑائچ زیر حراست ہیں ، متاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی ، ڈسکہ واقعہ پر وکلاء کے جائز مطالبات پورے کریں گے ۔ وہ منگل کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جو لوگ فائرنگ کرتے ہوئے پائے گئے ہیں انہیں نہ صرف پکڑا گیا بلکہ وہ جیل میں بند ہیں ، اب ڈسکہ واقعہ کے ملزم ایس ایچ او شہزاد وڑائچ پر بھی مقدمہ درج کردیا گیا ہے اور وہ زیر حراست ہیں اس نے مقتول وکیل کے خلاف مقدمہ بعد میں درج نہیں کیا بلکہ جب تھانے میں دونوں کے درمیان بحث و تکرار ہوئی اسی دوران اس نے مقدمہ درج کیا اور بعد میں پھر لڑائی ہوئی تو اس نے گولی چلائی اب ہائیکورٹ کی صدر اور دیگر وکلاء کے وفد کے ہمراہ وزیراعلیٰ اور ہم بیٹھیں گے اور جو بھی ان کے جائز مطالبات ہوں گے پورے کریں گے ۔