وزیر داخلہ سے اختلافات کے خاتمے کے بعد وزیر اعظم وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انتہائی خوش دکھائی دیئے، آج تو وزیراعظم صاحب کا موڈ بہت اچھا ہے ، وزراء کے تبصرے

منگل 26 مئی 2015 23:43

وزیر داخلہ سے اختلافات کے خاتمے کے بعد وزیر اعظم وفاقی کابینہ کے اجلاس ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مئی۔2015ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے اختلافات کے خاتمے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف ، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انتہائی خوش دکھائی دیئے اور کافی دیر تک مسکراتے رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس سے قبل وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی تفصیلی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں کے درمیان غلط فہمیاں ختم ہوئیں، وزیراعظم نواز شریف جب وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پہنچے تو وہ انتہائی خوش دکھائی دے رہے تھے اور کابینہ کے اجلا سے خطاب کے دوران بھی کئی مرتبہ مسکرائے تو متعدد وزراء نے آپس میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج وزیراعظم صاحب کا موڈ بہت اچھا ہے اور ان کی مسکراہٹ بھی اچھی ہے۔

متعلقہ عنوان :