Live Updates

حمزہ شہباز شریف سے (ن) لیگ ٹریڈر زونگ پنجاب کے وفد کی صدر محمد علی میاں کی قیادت میں ملاقات

حکومت عوام اور تاجر برادری کو درپیش مسائل سے بھر پور آگاہ ،پنجاب میں کوئی بھی نیا ٹیکس بجٹ میں نہیں لگایا جا رہا ہے‘ مسلم لیگ (ن) رکن قومی اسمبلی ومرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف

منگل 26 مئی 2015 22:27

حمزہ شہباز شریف سے (ن) لیگ ٹریڈر زونگ پنجاب کے وفد کی صدر محمد علی میاں ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) مسلم لیگ (ن)ٹریڈر زونگ پنجاب کے وفد نے صدر محمد علی میاں کی قیادت میں رکن قومی اسمبلی ومرکزی رہنما مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز شریف کے ساتھ تاجروں کے مسائل کے حوالے سے ملاقات کی۔صدر محمد علی میاں،سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید ،زبیر احمد جنرل سیکرٹری اور دیگر ممبران نے بھی وفد میں شرکت کی۔

ٹریڈرز ونگ پنجاب کے وفدنے تاجروں کو درپیش مسائل کے حوالے سے میاں حمزہ شہباز شریف کو آگاہ کیا۔وفاقی اور صوبائی بجٹ میں تاجروں کو خصوصی مراعات دینے اور مزید ٹیکس نہ لگانے کے موضوع کو بھی زیر غور لایا گیا۔اس موقع پر میاں حمزہ شہباز شریف نے ٹریڈر زونگ پنجاب کے وفد کو تاجروں کے تمام جائز مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کوئی بھی نیا ٹیکس اس سال کے بجٹ میں نہیں لگایا جا رہا ہے،حکومت عوام اور تاجر برادری کو درپیش مسائل سے بھر پور آگاہ ہے اور حکومت کی جانب سے ملکی کی معاشی سر گرمیوں کو فروغ دینے کیلئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفد کی شرکاء نے ملکی تاریخ میں7فیصد کی کم ترین شرح سود کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے نجی شعبے کی ترقی میں مدد ملے گی،معیشت مستحکم ہو گی،صنعت سازی کو وسعت اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور گورنر سٹیٹ بینک مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے نجی شعبے کا مطالبہ تسلیم کیا جو عرصہ دراز سے مارک اپ کی شرح میں نمایاں کمی پر زور دے رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تاجر و صنعتکار برادری کی جانب سے گزشتہ کئی سالوں سے شرح سود کو سنکل ہندسے میں لانے کے مطالبہ کو پورا کر دیا ہے جس کے باعث پیداواری لاگت اور افراط زر کی شرح میں کمی رونما ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کاورباری برادری کو کم شرح سود پر قرضوں کی ضرورت تھی،شرح سود میں کمی سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات