آسٹریا میں 14 سالہ لڑکے کو ’دہشت گردی‘ کے جرم میں سزا

منگل 26 مئی 2015 22:05

آسٹریا میں 14 سالہ لڑکے کو ’دہشت گردی‘ کے جرم میں سزا

آسٹریا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء)آسٹریا میں ایک 14 سالہ لڑکے کو اسلامی شدت پسندوں کے ساتھ روابط اور ویانا کے ایک ٹرین اسٹیشن پر بم حملے کی منصوبہ بندی کا جرم ثابت ہو جانے پر آٹھ ماہ کی قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک اسکول کے اس طالب علم پر ایک ’دہشت گرد‘ تنظیم سے تعلق کا جرم بھی ثابت ہوا، جس پر اسے مزید 16 ماہ کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس لڑکے کا نام میرٹکان جی بتایا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس کا تعلق ایک ترک خاندان سے ہے، جو سن 2007ء میں آسٹریا میں آ بسا تھا۔ `