حکومت آئی ڈی پیز کو رمضان سے قبل اپنے علاقوں میں پہنچانے کے انتظامات کرے ،سراج الحق
حکومت نے قبائلی زعماء کے مشورے کے بغیر واپسی کا جو ٹائم ٹیبل دیا عمل درآمد ممکن نظر نہیں آتا ، ضروری ہے کہ آئی ڈی پیز کی واپسی کا جو بھی پروگرام اور نظام قبائل کے منتخب نمائندوں اور سرداروں سے مشورہ سے بنایا جائے ۔ افغانستان ہجرت کر نے والے چھ لاکھ سے زائد آئی ڈی پیز جو کی واپسی کابھی فوری بندوبست کیا جائے ۔ آئی ڈی پیز کی واپسی کا مسئلہ فوجی نہیں خالصتاً سیاسی مسئلہ ہے ۔ ریلیف پیکیج اعلاناتپر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔ لاکھوں قبائلی بچے خیموں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں تعلیمی سلسلہ منقطع ہے اسلام آباد اور پشاور میں ہونے والے امن مذاکرات پر عمل نہیں کیا گیا ، پریس کانفرن
منگل 26 مئی 2015 22:03
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئی ڈی پیز کو رمضان سے قبل اپنے علاقوں میں جانے کی اجازت دی جائے اور حکومت انہیں ان کے علاقوں میں پہنچانے کے انتظامات کرے ۔حکومت نے قبائلی زعماء کے مشورے کے بغیر واپسی کا جو ٹائم ٹیبل دیا ہے اس پر عمل درآمد ممکن نظر نہیں آتا اس لئے ضروری ہے کہ آئی ڈی پیز کی واپسی کا جو بھی پروگرام اور نظام بنایا جائے ،وہ قبائل کے منتخب نمائندوں اور سرداروں سے مشورہ سے بنایا جائے ۔
چھ لاکھ سے زائد آئی ڈی پیز جو افغانستان ہجرت کرنے پر مجبور ہو گئے تھے ، ان کی واپسی کابھی فوری بندوبست کیا جائے ۔ آئی ڈی پیز کی واپسی کا مسئلہ فوجی نہیں بلکہ خالصتاً سیاسی مسئلہ ہے ۔(جاری ہے)
وفاقی حکومت نے آئی ڈی پیز کے لیے ریلیف پیکیج کے جو اعلانات کیے تھے ، ان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔ لاکھوں قبائلی بچے خیموں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جس سے ان کی تعلیم کا سلسلہ منقطع ہے ۔
یہ بچے پاکستان کا مستقبل ہیں، حکمران پاکستان کے مستقبل کو تاریک کر رہے ہیں ۔ اسلام آباد اور پشاور میں ہونے والے امن مذاکرات پر عمل نہیں کیا گیا ۔ حکومت قبائل کے مطالبات سن رہی ہے اور نہ اپنے وعدوں کو پورا کررہی ہے جس سے لاکھوں قبائلی عوام کے اندر سخت مایوسی اور ناامیدی پائی جارہی ہے ۔ آپریشن کاایک وقت طے ہوتاہے لیکن حکومت نے جتنے بھی اعلانات کیے ہیں ، وہ سارے وقت گزاری کے لیے کیے گئے ہیں کسی کو کچھ پتہ نہیں کہ قبائل کو ان کے علاقوں میں کب واپس بھیجا جائے گا ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے منتخب نمائندوں ، سیاسی زعما ء اور جماعت اسلامی ، جے یو آئی ، پیپلز پارٹی ، ا ے این پی ، مسلم لیگ ن اور قومی وطن پارٹی پر مشتمل نمائندہ جرگہ کے ہمراہ مرکز اسلامی پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ وزیرستان اور قبائلی علاقوں کے نمائندوں نے گلہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت ان سے کسی معاملے میں مشاورت نہیں کر رہی اور نہ آئی ڈی پیز کی واپسی کے پروگرام میں ان کو اعتماد میں لیا جارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ پچیس لاکھ سے زائد آئی ڈی پیز کو فوج کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیاہے اور جس طرح پیپلز پارٹی کی حکومت میں آئی ڈی پیز کا کوئی پرسان حال نہیں تھا ، اسی طرح موجودہ حکومت بھی اس مسئلہ کو پس پشت ڈال چکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قبائلی علاقوں کے سینیٹر ز اور ارکان اسمبلی کو ان کے علاقوں میں جانے کی اجازت نہیں اور ان اللہ کے بندوں نے بھی اسلام آباد ہی کو جنت سمجھ کر وہاں سکونت اختیار کر رکھی ہے جس سے قبائلی عوام سخت پریشانی اور بے بسی کا شکار ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ قبائلی علاقوں کی قیادت کے مشورے کے بغیر بنایا گیا کوئی بھی پروگرام نقش برآب ثابت ہوگا ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ قبائلی عوام کو غیرملکی این جی اوز کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑنا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ قبائلی عوام کو اپنے پیاروں کی میتیں دفنانے کی بھی اجازت نہیں دی جارہی میتوں کو دفنانے کے لیے نہ تو انہیں ان کے علاقوں میں جانے دیا جاتاہے اور نہ ہی مقامی قبرستانوں میں ان کے دفنانے کا کوئی انتظام ہے ۔ آئی ڈی پیز محصور زندگی گزار رہے ہیں اور جو لوگ ہجرت نہیں کر سکے تھے ، ان کی زندگی بھی اجیرن ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قبائل کو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لیے کئی جگہوں پر تضحیک آمیز تلاشی کے عمل سے گزرناپڑتاہے اور لوگ اپنے ساتھ جو گاڑیاں لے کر آئے تھے ان کو بلاوجہ پکڑ لیا جاتاہے اور ان کی واپسی کے لیے بھاری رقم وصول کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جرگے کا نظام ختم ہونے اور قبائلی مشران کو قتل کرنے سے قبائلی کلچر ختم ہوچکاہے اور سمجھ لیا گیاہے کہ تمام قبائل دہشتگردہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اب اس کاروبار اور مار دھاڑ کو ختم ہوناچاہیے اور قبائلی عوام کو بھی اسلام آباد اور ملک کے دیگر علاقوں کی طرح حقوق ملنے چاہئیں ۔ سراج الحق نے قوم اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے جرگے کے شرکاء کو یقین دلایا کہ وہ سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر قبائلی عوام کے مسئلہ کو حل کرانے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اندھی ، بہری اور گونگی ہے جس کو قبائلی عوام کی پریشانیاں اور مصیبت نظر نہیں آرہی جماعت اسلامی ان قبائل کو تنہا نہیں چھوڑے گی ۔ `متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.