الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیپٹن(ر)صفدر کو نوٹس جاری کردیا، 28مئی کو طلب

منگل 26 مئی 2015 21:19

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیپٹن(ر)صفدر کو نوٹس جاری ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28مئی کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

منگل کو الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر)صفدر کو بلدیاتی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر نوٹس جاری کر دیا اور انہیں وضاحت کیلئے 28مئی کو طلب کرلیا ہے، ان کے ساتھ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی، دو ارکان قومی اسمبلی خلیل الزمان اور طارق اﷲ کو بھی 28 مئی کو طلب کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :