لاہور : ڈسکہ واقعہ پر مشتعل وکلا نے پنجاب اسمبلی پرر دھاوا بول دیا، رینجرز نے پوزیشن سنبھال لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 مئی 2015 12:24

لاہور : ڈسکہ واقعہ پر مشتعل وکلا نے پنجاب اسمبلی پرر دھاوا بول دیا، ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 مئی 2015 ء) : ڈسکہ واقعہ کے خلاف سراپا احتجاج مشتعل وکلا نے پنجاب اسمبلی پر دھاوا بول دیا، راستے میں لگے وزیر اعظم اور وزیر اعلٰی پنجاب کے بینرز پھاڑ دئے جبکہ ن لیگ کے تمام بینرز کو بھی پھاڑ کر پاؤں تلے روند دیا، وکلا پنجاب اسمبلی کے باہر پنجاب اسمبلی اور پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کر رہے ہیں ، شہر کی کشیدہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے رینجرز پنجاب اسمبلی کے باہر پہنچا شروع ہو گئے ہیں جبکہ وکلا نے پنجاب اسمبلی کے باہر لگی ہوئی خار دار تاریں اور بیرئیرز بھی ہٹا دئے ، وکلا پنجاب اسمبلی کے اندر گھسنے کی کوشش میں مصروف ہیں.