اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ملاقات، تمام شکوے دور کر دئے گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 مئی 2015 11:32

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ملاقات، ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 مئی 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے مابین ملاقات ہوئی ملاقات میں وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کے تمام شکوے دور کر دئے، وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو یقین دہانی کروائی کہ وزارت داخلہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کی جائے گی، انہوں نے چوہدری نثار کو نیکٹا کے فنڈز جاری کرنے کی بھی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ سکیورٹی امور کے انچارج ہیں اور آزاد ہیں. ملاقات میں ملکی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے اداروں کے مابین موثر کو آرڈی نیشن قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تمام ملکی امور پر مکمل اتفاق رائے سے مل کر آگے بڑھیں گے.