کراچی: اورنگی ٹائون آپریشن میں اب تک 7 دہشتگرد مارے گئے ہیں، رینجرز ترجمان
منگل 26 مئی 2015 11:15
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مئی2015ء) اورنگی ٹائون آپریشن میں اب تک 7 دہشت گرد مارے گئے، پریشان چوک میں رینجرز کی کارروائی کے دوران خودکش دھماکے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے، مومن آباد میں مقابلے میں دو دہشت گرد جبکہ الصدف کالونی میں ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑایا جبکہ دوسرا مقابلے میں مارا گیا۔ رینجرز ترجمان کے مطابق اورنگی ٹائون آپریشن میں اب تک 7 دہشت گرد مارے گئے ہیں ۔
اورنگی ٹاون پریشان چوک پر رینجرز نے مکان پر چھاپہ مارا۔ اہلکاروں کے خوف سے مکان میں موجود تین دہشتگردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں تینوں دہشتگرد موقع پر ہلاک اور مکان منہدم ہوگیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے انسپکٹر محمد عابد کے مطابق دھماکے میں چار سے پانچ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔(جاری ہے)
ملزمان نے آئی ای ڈی ڈیواز کا استعمال کیا۔
منہدم مکان سے ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دو دستی بم ، چار آوان بم اور رائفلیں بھی ملی ہیں۔ تاہم رینجرز کی جانب سے منہدم مکان کا ملبہ ہٹانے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔ جبکہ صبح سویرے رینجرز نے اورنگی ٹاون مومن آباد میں چھاپہ مارا ، ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران دو دہشتگرد مقابلے میں مارے گئے ۔ الصدف کالونی میں ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑایا جبکہ دوسرا مقابلے میں مارا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.