معروف صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بول ٹی وی جوائن کرلیا

muhammad ali محمد علی منگل 26 مئی 2015 00:06

معروف صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بول ٹی وی جوائن کرلیا

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 مئی 2015 ء) معروف صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بول ٹی وی جوائن کرلیا ہے۔ باوثوق ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق معروف صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنی ٹیم کے ہمراء بول ٹی وی جوائن کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

مبشر لقمان کی جانب سے بول ٹی وی کا حصہ بننے کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ایگزیکٹ گروپ مختلف سکینڈلز کی زد میں ہے اور بول ٹی وی سے وابستہ متعدد اہم صحافیوں نے بول نیٹ ورک سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ مبشر لقمان کی جانب سے موَقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایسے وقت میں جب ایگزیکٹ شدید مشکلات کا شکار ہے، وہ ایگزیکٹ سے علیحدگی اختیار نہیں کریں گے بلکہ اس مشکل وقت میں ایگزیکٹ کا بھرپور ساتھ دیں گے۔