یوٹیلیٹی اسٹوروں پر تیل اور گھی کی قیمت 8 سے 10 روپے کم ہوگئی

پیر 25 مئی 2015 23:59

یوٹیلیٹی اسٹوروں پر تیل اور گھی کی قیمت 8 سے 10 روپے کم ہوگئی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2015ء)عالمی مارکیٹ میں تیل اور گھی کی قیمتوں میں کمی کے سبب یوٹیلیٹی اسٹوروں پر بھی تیل اور گھی کی فی کلو قیمت 8سے 10 روپے کم کردی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو کراچی یوٹیلیٹی ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹور پر تیل اور گھی کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے فی کلو کی کمی کردی گئی ہے جس کے بعد برانڈڈ تیل اور گھی 160اور یوٹیلی تیل اور گھی 128روپے کلو ہوگیاہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل اور گھی قیمتوں میں کمی سے عوام کو ماہ رمضان کے لیے ریلیف مل سکے گا۔