صرف آٹھ بینک اکاؤنٹس میرے ، باقی ملازمین اور دیگر افراد کے نام پر ہیں،چیف ایگزیکٹو ایگزیکٹ کمپنی شعیب شیخ کاانکشاف

پیر 25 مئی 2015 23:59

صرف آٹھ بینک اکاؤنٹس میرے ، باقی ملازمین اور دیگر افراد کے نام پر ہیں،چیف ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2015ء) ایگزیکٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شعیب شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ صرف آٹھ بینک اکاؤنٹس میرے نام ہیں، باقی ملازمین اور دیگر افراد کے نام پر ہیں، ایف آئی اے نے 34 بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کیلئے 5 بینکوں کو خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات نے شعیب شیخ کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے ۔ جس میں شعیب شیخ نے بتایا کہ کمپنی کے 8بینک اکاؤنٹس ان کے اپنے نام پر ہیں جبکہ باقی اکاؤنٹس ملازمین اور کمپنی میں کام کرنے والے دیگر ملازمین کے نام پر ہیں، ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کمپنی کے باقی 34اکاؤنٹس کی تفصیلات 5بینکوں کو خط لکھ کر طلب کرلی ہیں۔

متعلقہ عنوان :