پاک چین اقتصادی راہداری پر خیبر پختونخوا کے تحفظات دور نہ کئے گئے تو روٹ کیلئے اراضی نہیں دیں گے،پرویزخٹک
منصوبے میں ڈی آئی خان کو شامل نہ کیا گیا اور خیبر پختونخوا میں دو اکنامک زون نہ بنائے گئے تو محض اقتصادی راہداری کے روڈ کیلئے خیبر پختونخوا میں اراضی کی فراہمی ممکن نہیں ہونے دی جائے گی،، خیبر پختونخوا اسمبلی اور صوبائی حکومت کی کوششوں سے بجلی کی پیداوار میں صوبے کا حق ملنا شروع ہو گیا ہے ،وزیراعلی خیبرپختونخوا
پیر 25 مئی 2015 22:13
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے اگر خیبر پختونخوا کے تحفظات دور نہ کئے گئے تو صوبائی حکومت روٹ کیلئے مطلوبہ اراضی فراہم نہیں کرے گی۔ منصوبے میں ڈی آئی خان کو شامل نہ کیا گیا اور خیبر پختونخوا میں دو اکنامک زون نہ بنائے گئے تو محض اقتصادی راہداری کے روڈ کیلئے خیبر پختونخوا میں اراضی کی فراہمی ممکن نہیں ہونے دی جائے گی۔
انہوں نے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی اور صوبائی حکومت کی کوششوں سے بجلی کی پیداوار میں صوبے کا حق ملنا شروع ہو گیا ہے اور جن علاقوں میں بجلی کی چوری 30فیصد سے کم تھی وہاں آج (پیر کو) لوڈ شیڈنگ ختم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کیلئے پیسکو کا شیڈول صوبائی حکومت نے مسترد کر دیا ہے اور پیسکو پر واضح کر دیا گیا ہے کہ بجلی کی یومیہ پیداوار میں صوبے کا 13.4فیصد حصہ ہر صورت میں حاصل کرکے صوبے کے عوام کو ان کا حق دیا جائے گا اور ہم اپنے حصے کی ایک یونٹ بجلی بھی کسی دوسرے صوبے کو نہیں دیں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
افغانستان میں افیون کی پیداوار میں واضح کمی پر کسانوں کی مزاحمت
-
معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی جریدے بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات
-
بچوں میں سمارٹ فون کا استعمال ذہنی دباﺅ اور صحت کے مسائل کا باعث بن رہا ہے
-
9 مئی کرنے اورکروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی، ترجمان پاک فوج
-
وزارت قانون و انصاف نے جسٹس شوکت عزیز کی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
تنقید کرنے اور جھوٹ بولنے میں بہت فرق ہے‘کمشنر روالپنڈی معاملے میں تمام میڈیا نے جھوٹ کوپھیلایا. جسٹس قاضی فیض عیسی
-
ہم نے 76سال جھوٹ بولا ، سچ کو چھپایا ہے عوام کو سچ جاننے کا پورا حق ہے‘اعلی عدلیہ کے معاملات میں مداخلت آئین کے ساتھ کھلواڑ ہے.جسٹس اطہر من اللہ
-
پاکستان کے ساتھ یو ایس پاکستان گرین الائنس تلے شراکت داری جاری ہے، امریکی سفیر
-
انتشاری ٹولے سے ہم کوئی بات نہیں کرسکتے ، یہ سیاسی جماعتوں کو زیب دیتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
بھارت میں کینسر کے کیسز کیوں بڑھ رہے ہیں؟
-
بیرسٹراعتزازاحسن نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف کیس کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی
-
سعودی کمپنیوں نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا ہے، وزیر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.