ایگزیکٹ گروپ کے سی ای او شعیب شیخ سے 3 گھنٹے سے تفتیش جاری

muhammad ali محمد علی پیر 25 مئی 2015 21:51

ایگزیکٹ گروپ کے سی ای او شعیب شیخ سے 3 گھنٹے سے تفتیش جاری

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 مئی 2015 ء) سی ای او ایگزیکٹ گروپ شعیب شیخ سے جاری تفتیش کو 3 گھنٹے ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹ گروپ کے سی ای او شعیب شیخ آج شام 6 بجے ایف آئی اے کے دفتر پہنچے تھے۔

(جاری ہے)

شعیب شیخ کو تفتیش کے سلسلے میں بلایا گیا تھا۔ شعیب شیخ سے کی جارہی تفتیش کو 3 گھنٹے فزر چکے ہیں تاہم ان سے تفتیش اب بھی جاری ہے۔ دوسری جانب ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات تحقیقات کا جائزہ لینے کیلئے ایگزیکٹ کے مرکزی دفتر پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :