نجی سکولوں نے موسم گرما کی تعطیلات کی والدین سے یکمشت 3ماہ کی فیسیں بٹورنا شروع کردی ‘والدین سراپا احتجاج

پیر 25 مئی 2015 21:44

نجی سکولوں نے موسم گرما کی تعطیلات کی والدین سے یکمشت 3ماہ کی فیسیں ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء ) وفاقی و صوبائی حکومت کے احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے نجی سکولوں نے موسم گرما کی تعطیلات کی والدین سے یکمشت دو سے تین ماہ کی فیسیں بٹورنا شروع کردی والدین سراپا احتجاج ہوگئے ، وفاقی وزیر تعلیم ، وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ چوہدری خالد ، راجہ ساجد ،اسد ، ملک عامر ، ملک طاہر نے بتایا کہ نجی سکولوں نے گرمیوں کی تعطیلات کی یکمشت فیس وصول کرنا شروع کردی ، پاکستان ٹاوٴن سے ملحقہ ایک ہی گلی میں دارارقم سکول کی دو برانچیں کھول لیں بعد ازاں ایک برانچ کو بند کر کے بچوں کو دوسری برانچ میں ٹرانسفر کر دیا دو برانچ میں ٹرانسفر کے بعد ہم سے دوبارہ فیس کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ سلیبس تبدیل ہوگیا ہے دوبارہ کتابوں کے لیے پیسے دیں شہریوں نے بتایا کہ بند کی جانے والی پچھلی برانچ میں بچوں کی فیس اور کتابوں کے پیسے وصول کیے گئے تھے اب نئی برانچ میں کتابوں کے پیسے اور دوبارہ فیس دینے کے لیے بچوں کو ذہنی طور پر ٹارچر کیا جارہا ہے اس بابت جب سکول انتظامیہ سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ جب تک بچوں کی کتابوں اور یکمشت دو ماہ کی فیس ادا نہیں کی جائے گئی تب تک بچوں کو سکول میں تعلیم نہ دی جائے گی شہریوں نے کہا کہ مذکورہ بالا سکول نے قواعد و ضبوابط کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ایک ہی گلی میں ایک ہی نام سے دو برانچیں کھول لی اور بعد ازاں ایک برانچ بند کر دی ہم نے بند ہونے والی برانچ میں پوری فیسیں اور کتابوں کے لیے پیسے جمع کروائے لیکن اب سکول انتظامیہ بچوں اور والدین کو بے جا تنگ کر رہی ہے شہریوں نے اخبار ات کے ذریعے وفاقی وزیر تعلیم ، وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف و دیگر اعلی حکام سے مذکورہ بالا سکول کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے جب موقف لینے کے لیے دارارقم علی کمپلیکس انتظامیہ سے 0333-5187640 پر رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں آپ کو موقف دینے کا پابند نہیں ہوں ۔

متعلقہ عنوان :