بول چینل میں نصب آلات اور مشینری مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے منگوائے جانے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی پیر 25 مئی 2015 21:25

بول چینل میں نصب آلات اور مشینری مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے منگوائے ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 مئی 2015 ء) بول چینل میں نصب آلات اور مشینری مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے منگوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آف انٹیلی جنس انویسٹیگیشن آصف مرغوب صدیقی کی جانب سے بول نیٹ ورک کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹس میں موَقف اختیار کیا گیا ہے کہ بول چینل میں نصب آلات اور مشینری مبینہ طور پر بیرون ملک سے غیر قانونی طریقے سے منگوائے گئے ہیں۔ اس سلسلےمیں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ لہذا تحقیقات مکمل ہونے تک چینل کے تمام آلات اور مشینری کہیں بھی منتقل کرنے کی اجازت نہیں ہو گی تاہم اگر مشینری کو کسی دوسری جگہ منقل کیا گیا تو اس پر انتظامیہ کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔