کراچی،انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی

مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں اضافے کا رحجان ڈالر کی قیمت خرید101.98روپے سے گھٹ کر101.95روپے اور قیمت فروخت102.03روپے سے گھٹ کر 102روپے ہوگئی

پیر 25 مئی 2015 21:24

کراچی،انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں اضافے کا رحجان دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 3پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید101.98روپے سے گھٹ کر101.95روپے اور قیمت فروخت102.03روپے سے گھٹ کر 102روپے ہوگئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 20پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 103.10روپے سے بڑھ کر 103.35روپے اور قیمت فروخت103.35روپے سے بڑھ کر 103.55روپے ہوگئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے یورو کی قدر 25پیسے گھٹ گئی جس سے یورو کی قیمت خرید114روپے سے کم ہوکر113.50روپے اور قیمت فروخت114.75روپے سے کم ہوکر114.50ہوگئی جبکہ 10پیسے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت160.50روپے سے بڑھ کر 160.60روپے پر جا پہنچی ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز روپے کی نسبت یواے ای درہم کی قدرمیں 5پیسے کا اضافہ ہوگیااوریواے ای درہم کی قیمت فروخت28.30روپے سے بڑھ کر 28.35روپے ہوگئی جبکہ سعودی ریال کی قیمت فروخت27.60روپے کی سطح پر بدستور مستحکم رہی۔

متعلقہ عنوان :