ایک روزہ سیریز کیلئے ملک اور سمیع کی واپسی
فہد شبیر پیر 25 مئی 2015 00:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24مئی۔2015ء)زمبابوے کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جہاں شعیب ملک اور محمد سمیع کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 2-0 سے کامیابی کے چند لمحوں بعد ہی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں 3-0 کی خفت سے دوچار ہونے والی ٹیم کے قائد اظہر علی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے قیادت کے منصب پر برقرار رکھا ہے۔ تجربہ کار شعیب ملک کے ساتھ ساتھ احمد شہزاد، محمد سمیع، انور علی اور حماد اعظم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ نوجوان سمیع اسلم کو اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔(جاری ہے)
تین میچوں کی سیریز کے لیے عماد وسیم کو پہلی مرتبہ قومی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ اظہر علی(کپتان)، احمد شہزاد، محمد حفیظ، بابر اعظم، حارث سہیل، شعیب ملک، اسد شفیق، سرفراز احمد، حماد اعظم، انور علی، عماد وسیم، محمد رضوان، محمد سمیع، یاسر شاہ، وہاب ریاض اور جنید خان۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ منگل 26 مئی کو کھیلا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پریذیڈنٹ کپ 2024ء کا شیڈول جاری
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن 4 آئندہ ماہ کھیلا جائے گا
-
عالمی سطح پر پاکستان کی نمائند گی پرفخر ہے ،اگلا ہدف ورلڈ ٹائٹل جیتنا ہے، کراٹے فائٹرشازیب رند
-
ٹیم مینجمنٹ رضوان کا بیٹنگ آرڈر بدلنے کی خواہاں، کپتان اور رضوان مخالف : ذرائع
-
پی سی بی کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ (کل) سے راولپنڈی اور ایبٹ آباد میں شروع ہو گا
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
سارو گنگولی نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان کیلئے اوپننگ کی حمایت کردی
-
کیا حارث رؤف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کھیلیں گے؟
-
انگلش میدان پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کے خواہشمند
-
جاوید آفریدی نے بابراعظم سے کیا وعدہ پورا کردیا
-
شاہین آفریدی نے رضوان کو ٹی ٹونٹی کرکٹ کا بریڈ مین قرار دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.