جڑانوالہ،ڈاکووٴں نے دو باراتوں کو لوٹ لیا، باراتی سراپا احتجاج،روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا‘ ڈاکوؤں کی گرفتاری کا مطالبہ‘ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں
اتوار 24 مئی 2015 23:45
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2015ء) ڈاکووٴں نے دو باراتوں کو لوٹ کر اْنہیں قیمتی اشیاء سے محروم کردیا۔ لٹنے والوں میں دو دولہا بھی شامل ہیں۔ باراتیوں نے سڑک بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں ڈاکووٴں نے دوباراتوں کے باراتیوں اور دو دلہاوٴں کو زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کرکے شادی کی خوشیوں کو احتجا ج میں بدل دیا۔
جڑانوالہ کا رہائشی عامر گْجر اور اْس کے کزن کی اپنی خالہ کے رشتہ طے ہواتھا۔(جاری ہے)
وہ اپنی اپنی بارات لے کر جو نہی جڑانوالہ روڈ پہنچے تو ڈاکووٴں نے سڑک بند کرکے باراتیوں سے لوٹ مار شروع کردی۔ڈاکو دو دلہاوٴں اور باراتیوں سے چالیس تولہ سونا، پندرہ لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈاکووٴں کی لوٹ مار کیخلاف باراتیوں نیننکانہ روڈکواحتجاجاًبلاک کردیا۔
پولیس نے باراتیوں سے لوٹ مار کا مقدمہ درج توکرلیا تاہم اب تک ملزمان گرفتار نہ کئے جاسکے۔ باراتیوں نے ڈاکووٴں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیاہے۔مشتعل باراتیوں نے ڈاکووٴں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھنے کااعلان کردیا۔ باراتیوں کے احتجاج کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے باعث شاہراہ پر ٹریفک جام ہوگیا۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.