سیاست میں کبھی بات چیت کے دروازے بند نہیں ہوتے ،میر جان محمد جمالی
ساتھ دینے والے تمام اراکین اسمبلی کا مشکور ہوں ،ہمیں سیاست میں ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہئے ، سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی خصوصی گفتگو
اتوار 24 مئی 2015 21:03
مدینہ منورہ +کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء ) بلوچستان صوبائی اسمبلی کے سابقہ سپیکر میر جان محمد جمالی جو ان دنوں عمرے کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ میں موجود ہے مدینہ منورہ سے اتوار کو ٹیلی فون پر اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میں اپنے ان اراکین اسمبلی کا مشکور ہوں جنہوں نے میر اساتھ دیا میں مزید اپنے دوستوں اور خیر خواہوں کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتا تھا مستقبل میں اگر مجھے اپنے اراکین اسمبلی دوستوں اور خیر خواہوں کی ضرورت پڑی تو یقینا وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں کبھی بھی بات چیت کے دروازے بند نہیں کئے جاتے جیسا کہ صوبائی صدر بلوچستان مسلم لیگ ن کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ جب آپ کہیں گے میں استعفیٰ دے دو نگا ان کا پیغام مجھے زبانی ملا تھا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی خواہش ہے کہ آپ اسپیکرکے عہدے سے استعفیٰ دے دیں میں نے وزیر اعظم میاں نواز شریف اور صوبائی صدر مسلم لیگ ن نوا ب ثناء اﷲ زہری کی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے ہاتھ سے تحریری طورپر استعفیٰ ٰ انگریزی میں لکھ کر گورنرکو بھیجا تھا تاہم میرا استعفیٰ بلوچستان کے قائم مقام گورنر میر عبدالقدوس بزنجو نے منظور کرلیاہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.