سانحہ صفورا میں ملوث مزید 4 ملزمان گرفتار ‘دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری

اتوار 24 مئی 2015 19:03

سانحہ صفورا میں ملوث مزید 4 ملزمان گرفتار ‘دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے ..

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء ) سانحہ صفورا میں ملوث مزید 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو پولیس نے سانحہ صفورا میں ملوث مزید 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، پولیس ذرائع کے مطابق سانحہ صفورا کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے ، ملزمان کو پہلے گرفتار کیے ہوئے ملزمان کی نشان دہی پر گرفتار کیا گیا جبکہ واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں ۔