افغا ن دہشت گردوں کا باجوڑ ایجنسی میں پاکستانی سرحدی چیک پوسٹ پر حملہ، اہلکار شہید

فورسز کی جوابی کارروائی پر حملہ آور افغانستان کی طرف فرار

اتوار 24 مئی 2015 17:15

افغا ن دہشت گردوں کا باجوڑ ایجنسی میں پاکستانی سرحدی چیک پوسٹ پر حملہ، ..

باجوڑ ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 مئی۔2015ء) افغانستان کے صوبے کنٹر سے دہشت گردوں کا باجوڑ ایجنسی میں پاکستانی سرحدی چیک پوسٹ پر حملہ ایک ایف سی اہلکار شہید ہو گیا فورسز کی جوابی کارروائی پر حملہ آور افغانستان کی طرف فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز باجوڑ ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر واقعہ ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایف سی کا ایک اہلکار شہید ہو گیا فورسز کی جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد پسپا ہو کر افغانستان کی طرف روانہ ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :