پاک زمبابوے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سیالکوٹ کا منفرد اعزاز ‘پاکستانی ٹیم میں 2 کھلاڑی‘ زمبابوے میں ایک نے نمائندگی کی

ہفتہ 23 مئی 2015 00:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مئی۔2015ء) سیالکوٹ کو منفرد اعزاز حاصل ، پاک زمبابوے کرکٹ سیریز میں تین کھلاڑوں کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور قذافی اسٹیڈیم میں جاری پاک زمبابوے کرکٹ سیریز کی ٹی ٹوئنٹی پیج میں تین کھلاڑیوں کا تعلق سیالکوٹ سے ہے، جس میں سکندر رضا زمبابوے کرکٹ کی ٹیم میں شامل ہیں، اس کا تعلق بھی سیالکوٹ سے ہے اور پاکستان کی ٹیم میں شامل شعیب ملک اور مختیار کا تعلق بھی سیالکوٹ سے ہے، دوسری طرف سیالکوٹ کو ایک اور منفرد اعزاز حاصل ہے کہ شعیب ملک وہ واحد کھلاڑی ہیں جس کی شادی انڈیا میں ہوئی ہے، اسی لئے اسے انڈیا کا داماد بھی کہا جاتا ہے۔