تمام غیر استعمال شدہ بیلٹ پیپرز تین دنوں میں فراہم کئے جائیں ‘الیکشن کمشنرپنجاب کاآراوز اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کو خط

جمعہ 22 مئی 2015 22:05

تمام غیر استعمال شدہ بیلٹ پیپرز تین دنوں میں فراہم کئے جائیں ‘الیکشن ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء)الیکشن کمشنرپنجاب نے تمام آراوز اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام غیراستعمال شدہ بیلٹ پیپرزتین دنوں میں فراہم کیے جائیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق مزید کہا گیا ہے کہ بیلٹ پیپرکا نمبراورحلقے کا نام، وصول کیے گئے کل بیلٹ پیپرز کی تعداد بتائی جائے،استعمال شدہ بیلٹ پیپرز، غیراستعمال شدہ بیلٹ پیپرز اور ان کی رسیدبھی فراہم کی جائیں۔ الیکشن کمیشن پنجاب نے تمام ریٹرننگ افسروں اورسیشن ججوں کو 3 دن میں رپورٹ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔