زیارت ریذیڈنسی کے مرکزی ملزم کو کوئٹہ سے گرفتار کرلیا گیا

9ملز ما ن کو پہلے گر فتار کر لیا گیا ہے ، ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ اعتزاز احمد گورایا کی پریس کانفرنس

جمعہ 22 مئی 2015 21:07

زیارت ریذیڈنسی کے مرکزی ملزم کو کوئٹہ سے گرفتار کرلیا گیا

کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء ) ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ اعتزاز احمد گورایا نے کہا ہے کہ زیارت ریذیڈنسی کے مرکزی ملزم کو کوئٹہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ 9ملز ما ن کو پہلے گر فتار کر لیا گیا ہے جن سے تفتیش کیا جا رہا ہے اعتزاز احمد گورایا یہ بات جمعہ کو اپنے دفتر میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے بتایا کہ ملزم پکار (عرف) پاکو مری کو کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں خفیہ اطلاع پر کی گئی ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزم زیارت پولیس کو مطلوب تھا۔ اعتزاز گورایا نے بتایا کہ ملزم نے زیارت ریذیڈنسی پر حملے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے ساتھ دیگر گیارہ ملزمان بھی تھے جن میں سے نو گرفتار ہوچکے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق ملزم کو زیارت ریذیڈنسی حملے کی تفتیش کیلئے پہلے سے تشکیل دی گئی جے آئی ٹی کے حوالے کیا جائے گا۔ بلوچستان کے ضلع زیارت میں واقع قائداعظم ریذیڈنسی کو جون 2013میں نامعلوم افراد نے بم دھماکوں اور راکٹوں سے حملہ کرکے تباہ کردیا تھا۔