پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے موقع پرقذافی سٹیدیم میں پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے موقع پرسیکورٹی کے فول پروف انتظامات

ماضی کے تمام ریکارڈ کو توڑ دیا ‘کرکٹ ٹیموں کے میدان میں اترنے سے ایک گھنٹہ قبل سٹیڈیم کے دروازے شائقین کیلئے بند،ہیلی کاپٹرکے ذریعے بھی سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ ‘ سکیورٹی کیلئے9000 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں‘ڈی آئی جی آپر یشنز

جمعہ 22 مئی 2015 20:59

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے موقع پرقذافی سٹیدیم میں پہلے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے موقعہ پرقذافی سٹیدیم میں پاکستان اور زمبابوے کے مابین پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے موقع پرسیکورٹی کے فول پروف انتظامات نے ماضی کے تمام ریکارڈ کو توڑ دیا ‘کرکٹ ٹیموں کے میدان میں اترنے ایک گھنٹہ قبل سٹیڈیم کے دروازے شائقین کے لیے بندجبکہ ہیلی کاپٹرکے ذریعے بھی سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا جا تا رہا ۔

جمعہ کے روز سیکورٹی کے فول پر وف انتظامات کیلئے پہلی مر تبہ سکیورٹی کے اداروں نے کرکٹ کے شیدائیوں کیلئے سٹیڈیم میں داخلہ قومی شناختی کارڈ سے مشروط کر دیا‘ سٹیڈیم کے ارد گرد کا علاقہ ریڈ زون قرار دیدیا گیا‘ کرکٹ کے شائقین کو ہدایات دی کی گئی تھی کہ وہ میچ شروع ہونے سے کم از کم 2گھنٹے پہلے آئیں‘ شام7بجے شروع ہونے والے میچ سے ایک گھنٹہ قبل قذافی سٹیڈیم کے دروازے شائقین کرکٹ کیلئے بندکر دیئے گئے اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کیلئے9000 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جو سب اسلحہ سے لیس ہیں‘ سکیورٹی کی وجہ سے شہریوں کو ہونے والی پریشانی پر معذرت خواہ ہیں۔

(جاری ہے)

قوم کی دعاؤں اور تعاون کی ضرورت ہے تاکہ اچھی گیم دیکھنے میں آئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے سب سے اہم بات شہریوں اور مہمانوں کا تحفظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :