سابق صدر پرویز مشرف نے بول ٹی وی پر ٹالک شو کی میزبانی کرنے کی خبروں کی تردید کردی

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 مئی 2015 20:19

سابق صدر پرویز مشرف نے بول ٹی وی پر ٹالک شو کی میزبانی کرنے کی خبروں ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 مئی 2015 ء) سابق صدر پرویز مشرف نے بول ٹی وی پر ٹالک شو کی میزبانی کرنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر سابق صدر نئی آنے والے چینل بول ٹی وی پر ٹالک شو کی میزبانی کرنے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ بیان میں سابق صدر کی بول ٹی وی پر ٹالک شو کی میزبانی کرنے کی خبروں کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :