کوئٹہ : اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی کا ہاتھ سے تحریر کردہ استعفی گورنر ہاوس کو موصول

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 مئی 2015 16:31

کوئٹہ : اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی کا ہاتھ سے تحریر کردہ ..

کوئٹہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 مئی 2015 ء) : اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے ہاتھ سے تحریر کردہ استعفیٰ گورنر ہاؤس بھجوا دیا.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کابینہ اجلاس میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ، فیصلہ سینیٹ الیکشن میں ارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کیا گیا تھا، اس سے قبل سپیکر جان محمد نے کمپیوٹر سے ٹائپ کردا استعفیٰ بھجوا یا تھا جسے گورنر بلوشستان نے یہ کہہ کر ماننے سے انکار کر دیا تھا کہ کوئی بھی کمپیوٹر سے ٹائپ کر کے دے سکتا ہے جس پر آج سپیکر جان محمد نے ہاتھ سے تحریر کردہ استعفیٰ گورنر ہاؤس بھجوایا ، جو کہ گورنر ہاؤس کو موصول ہو گیا ہے.