انسداد دہشتگردی عدالت نے 2 مجرموں کی ڈیٹھ وارنٹ جاری کردئیے

جمعرات 21 مئی 2015 23:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مئی۔2015ء)انسداد دہشتگردی عدالت نے جمعرات کو2مجرموں کے ڈیٹھ وارنٹ جاری کردئیے ہیں،دونوں مجرموں نے1999 میں ڈکیتی کے دوران خاتون اور بچے کو قتل کردیا تھا،تفصیلات کے مطابق مجرم شاہد عرف شاہدی کو28 مئی کو کراچی سینٹرل جیل اور مجرم محمد خان کو28 مئی کو سرگردھا جیل میں پھانسی دی جائے گی۔