Live Updates

انگوٹھوں کے نشانات واضح نہیں توکیسے کہہ سکتے ہیں ووٹ جعلی نہیں ہیں ٗ عمران خان

ابھی توگیم شروع ہوئی ہے بڑے انکشافات سامنے آئیں گے ٗچیئر مین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 21 مئی 2015 21:46

انگوٹھوں کے نشانات واضح نہیں توکیسے کہہ سکتے ہیں ووٹ جعلی نہیں ہیں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاہے کہ ریٹرننگ افسران نے اکیلے بیٹھ کر رزلٹ بنائے ٗانگوٹھوں کے نشانات واضح نہیں توکیسے کہہ سکتے ہیں ووٹ جعلی نہیں ہیں ٗ ابھی توگیم شروع ہوئی ہے بڑے انکشافات سامنے آئیں گے۔سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے بتایا کہ چیئرمین نادرا نے کہا کہ سیاہی مقناطیسی ہونے یا نہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا۔

(جاری ہے)

انگوٹھے کانشان واضح نہ ہونے پرچیئرمین نادرا کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ووٹ جعلی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آصف زرداری نے کہا کہ یہ آراوز کا الیکشن ہے ٗ وزیرداخلہ نے بھی کہاکہ ساٹھ سے سترہزارووٹوں کی تصدیق نہیں ہوئی ٗ الیکشن کمیشن نے کہا تھا ہمیں مقناطیسی سیاہی چاہیے۔عمران خان نے کہاکہ اگر انگوٹھوں کے نشانات کی کوئی اہمیت ہی نہیں تھی تو صرف شناختی کارڈ پر الیکشن کیوں نہ کرائے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ابھی توگیم شروع ہوئی ہے ٗ مزید انکشافات سامنے لائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات