انوکھا رشتہ ،بھارت میں ماں نے بیٹے کے رشتے کے لئے دلہن کے بجائے ’’دلہا‘‘ کا اشتہار دیدیا
جمعرات 21 مئی 2015 21:35
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء ) بھارت میں ایک ماں نے بیٹے کے لیے دلہن کی بجائے موزوں دلہا کی تلاش کا عجیب و غریب اشتہار دے کر سبھی کو حیران کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکے کی والدہ نے ممبئی کے ایک اخبار میں اشتہار دیا کہ انہیں اپنے 36 سالہ بیٹے کے لے موزوں دلہا چاہئے جس میں ذات پات کی کوئی قید نہیں۔ اخبار کے مطابق اس اشتہار کے بعد ہارش نامی لڑکے کوایک درجن سے زائد خواہش مند افراد نے شادی کی پیشکش کی ہے جب کہ ہارش آئیر کا کہنا تھا کہ دیگر ماؤں کی طرح میری ماں کو بھی میری شادی کی فکر ہے اسی لیے انہوں نے اخبار میں اشتہار دیا۔
اشتہار کے جواب میں جن لوگوں نے مجھے شادی کی پیشکش کی ہے اس پر والدہ غور و خوض کر رہی ہیں۔ہارشآئیر نے بتایا کہ ابتدا میں تمام ہی بڑے اخبارات نے یہ کہہ کر ان کا اشتہار شائع کرنے سے انکار کردیا کہ بھارت میں ہم جنس پرستوں کی شادی قانوناً جرم ہے اور اس اشتہار سے انہیں قانونی مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے تاہم ان کا اشتہار ایک اخبار نے شائع کرہی دیا جس پر وہ اس اخبار کے بے حد شکر گزار ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
سعودی عرب میں یکم جون سے موسم گرما کا آغاز ہوگا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.