سندھ ہائیکورٹ نے دودھ کی قیمتوں کے تعین سے متعلق بارہ سال سے زیر التو ا مقدمہ نمٹادیا

جمعرات 21 مئی 2015 21:19

سندھ ہائیکورٹ نے دودھ کی قیمتوں کے تعین سے متعلق بارہ سال سے زیر التو ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ نے دودھ کی قیمتوں کے تعین سے متعلق بارہ سال سے زیر التو ا مقدمہ نمٹادیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے نے دودھ کی قیمتوں سے متعلق مختلف درخواستوں کی سماعت کی عدالت نے حکم دیا کہ کمشنر کراچی نرخوں کے تعین اور ذخیرہ اندوزی سے متعلق دوہزار چھہ کے قانون کے تحت فریقین کو سن کر فیصلہ کریں عدالت نے ہدایت کی کہ درخواست گزار اور مدعا علیہان کا موقف سن کر مسٗلہ حل کریں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ستر روپے فی لیٹر دودھہ کی قیمت مقرر کی گئی ہے لیکن چوراسی روپے فی لیٹر سے اس کی فروخت کی اجرہی ہے جبکہ کراچی ملک ریٹلرز کی جانب سے کہاگیا تھا کہ حکومت چھاپے مارکر ان کو تنگ کررہی ہے درخواست دوہزار چھہ سے زیر سماعت ہے

متعلقہ عنوان :