عوامی تحریک کا سانحہ ماڈل ٹاؤن بارے جے آئی ٹی کی رپورٹ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان ، مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کا مطالبہ، غیر ملکی سفارتخانوں کو خطوط لکھنے کا فیصلہ
سانحہ ماڈل ٹا?ن کی منصوبہ بندی میں وزیراعظم، وزیراعلیٰ اور وفاقی وزراء شامل تھے ،پنجاب اسمبلی میں ظالمانہ رپورٹ کیخلاف آوازاٹھانے پر اپوزیشن لیڈر اور دیگر اپوزیشن اراکین کے شکر گزار ہیں،جے آئی ٹی رپورٹ کی ہر سطر جھوٹ پر مبنی ہے سمجھ آ گئی حکمران صرف احتجاج کی زبان سمجھتے ہیں پاکستان عوامی تحریک کے صدر رحیق عباسی اور سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کا پریس کانفرنس سے خطاب
جمعرات 21 مئی 2015 21:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے حکومتی جے آئی ٹی کی رپورٹ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خدشات سچ ثابت ہوئے کہ موجودہ قاتل حکمرانوں کے ہوتے ہوئے ہمیں انصاف نہیں ملے گا۔جے آئی ٹی نے مظلوموں کو انصاف دلوانے کی بجائے قاتلوں کو محفوظ راستہ دیا۔غیر ملکی سفارتکاروں ،انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں ،یورپی یونین سمیت انصاف کے ہر فورم سے رجوع کرینگے۔
وہ جمعرات کو پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، شیخ زاہد فیاض، جواد حامد اور سہیل رضا بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر رحیق عباسی نے 3 مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دھرنے میں کیے گئے وعدے کے مطابق غیر جانبدار جے آئی ٹی تشکیل دے جس میں پنجاب پولیس کا کوئی نمائندہ شامل نہ ہو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا جائے جسٹس باقر نجفی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے ہمارے ہزاروں کارکنان پر قائم کیے گئے جھوٹے مقدمات کا جائزہ لینے کیلئے انہیں غیر جانبدار جے آئی ٹی کے سامنے رکھا جائے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.