کراچی،نیٹو کے 22کنٹینرز سے 30لاکھ ڈالرمالیت کا سامان چوری

جمعرات 21 مئی 2015 20:10

کراچی،نیٹو کے 22کنٹینرز سے 30لاکھ ڈالرمالیت کا سامان چوری

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) نیٹو کے افغانستان سے واپس جانے والے 22کنٹینرز سے سامان چوری کرلیا گیا، چوری ہونے والے سامان کی مالیت 30لاکھ ڈالر ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق افغانستان سے نیٹو کے 22 کنٹینر واپس جا رہے تھے کہ ان سب سے سارا سامان چوری کرلیا گیا ہے، جس میں 18ہیوی ڈیوٹی جنریٹر اور دیگر سامان شامل ہے، یہ سامان افغانستان سے کراچی کی بندرگاہ کے راستے دبئی جانا تھا، چوری ہونے والے اس سامان کی مالیت 30لاکھ ڈالر ہے۔

متعلقہ عنوان :