اسلا م آباد : بھارت سے مذاکرات کا عمل شروع نہ ہو سکا، سعودی عرب سے کوئی ایٹمی معاہدہ نہیں ہوا، ترجمان دفتر خارجہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 مئی 2015 13:41

اسلا م آباد :  بھارت سے مذاکرات کا عمل شروع نہ ہو سکا، سعودی عرب سے کوئی ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 مئی 2015 ء) : ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت سے مذاکرات کا عمل شروع نہ ہو سکا پاکستان بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک سے دوستانہ تعلقات استوار کرنا چاہتا ہےانہوں نے بتایا کہ افغانستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کیا جا رہا ہے، ترجمان نے بتایا کہ روسی صدر کا دورہ پاکستان کا کوئی پروگرام نہیں ہے، سعودی عرب کے ساتھ ایٹمی تعاون کا کوئی معاہدہ نہیں کیا پاکستان کا ایٹمی پروگرام انے دفاع کے لیے ہے، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں نجران میں مقیم پاکستانیوں پر یمن کے حوثی باغیوں کی شیلنگ تشویشناک ہے سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہاں مقیم پاکستانیوں کا خیال رکھے، دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سودی عرب میں ریڈ ایبل پاسپورٹ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے جب بھی مذاکرات ہوئے تمام مسائل اٹھائے جائیں گے.