آئی او سی سالیڈیرٹی بیڈمنٹن ٹیکنیکل کوچنگ کورس 25 مئی سے 7 جون تک لا ہو ر میں ہوگا

جمعرات 21 مئی 2015 12:59

آئی او سی سالیڈیرٹی بیڈمنٹن ٹیکنیکل کوچنگ کورس 25 مئی سے 7 جون تک لا ہو ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن کے زیراہتمام پی او اے کے تعاون سے آئی او سی سالیڈیرٹی بیڈمنٹن ٹیکنیکل کوچنگ کورس لاہور میں 25 مئی سے 7 جون تک ہوگا۔ پی بی ایف کے جنرل سیکرٹری عادل عبداللہ خان روکھڑی کے مطابق اس کورس میں ملک بھر سے 20 مرد و خواتین کوچز حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کورس کا مقصد پاکستان میں بیڈمنٹن کے کھیل کو مضبوط بنیاد فراہم کرنا ہے۔ کورس میں تمام شرکاء کو بین الاقوامی لیول کے جدید علوم سے آگاہی دی جائے گی۔ یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے کوچ اپنے اپنے علاقوں میں جا کر بہتر انداز میں بیڈمنٹن کے کھلاڑیوں کی تربیت کر سکیں گے۔ اس کورس کے ڈائریکٹر سنجناتھن سیوا پرومل کو بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن نے نامزد کیا ہے