پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں، عمران طاہر

جمعرات 21 مئی 2015 12:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمران طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان میں اکیلا گھوم پھر رہا ہوں۔ سکیورٹی کا یہاں کوئی مسئلہ نہیں۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کو بھی پاکستان آنا چاہیے۔

(جاری ہے)

لاہور میں علیم ڈار کرکٹ اکیڈمی کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران طاہر نے کہا کہ زمبابوے نے پاکستان آ کر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھول دیئے، پاکستان میں چھ سال بعد کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے۔

پاکستانی کرکٹ سے بہت پیار کرنے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زمبابوے کے ساتھ سیریز میں پاکستان فیورٹ ہوگالیکن زمبابوے کو آسان حریف نہیں سمجھناچاہیے۔ عمران طاہر نے کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں یہاں اکیلا گھوم پھر رہا ہوں۔ چاہتے ہیں جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی پاکستان آئے۔

متعلقہ عنوان :