پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونیوالے میچز کے ٹکٹ نایاب

جمعرات 21 مئی 2015 12:58

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونیوالے میچز کے ٹکٹ نایاب

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونیوالے میچز کے ٹکٹ نایاب ہوگئے۔ ٹکٹ پوائنٹس پر پریشان ہونے والے شائقین کرکٹ سراپا احتجاج ہیں کہ مخصوص مافیا متحرک ہو گیا ہے۔ جو ٹکٹس بلیک میں فروخت کر کے منافع کما رہا ہے۔کرکٹ کا جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ پہلے اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچز کے ٹکٹس پلک جھپکنے میں فروخت ہوگئے اور اب ون ڈے سیریز کیلئے ٹکٹس نایاب ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

شائقین کرکٹ ایک جگہ سے دوسری جگہ کے چکر لگارہے ہیں لیکن کہیں بھی ٹکٹ دستیاب نہیں۔ جس پر شہریوں نے الزام لگایا کہ منافع خور مافیا سرگرم ہے جس نیٹکٹس غائب کردیئے ہیں۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان میچ دیکھنے کیلئے ملک بھر سے شائقین کرکٹ لاہور پہنچ گئے ہیں لیکن ٹکٹ کی عدم دستیابی کے باعث شدید پریشانی کا شکار ہیں جسے ٹکٹ مل گیا وہ شکر ادا کررہا ہے اور جسے نہیں ملا وہ شکوہ کناں ہے۔ شائقین کرکٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ پی سی بی ٹکٹس کے غائب ہونے کا نوٹس لے۔

متعلقہ عنوان :