پہلا ٹی ٹونٹی ، ملک میں 6 سال سے ویران قذافی سٹیڈیم کل سے پھر بھرے گا

جمعرات 21 مئی 2015 12:53

پہلا ٹی ٹونٹی ، ملک میں 6 سال سے ویران قذافی سٹیڈیم کل سے پھر بھرے گا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21مئی۔2015ء) ملک میں عالمی کرکٹ نہ ہونے کے باعث 6 سال سے ویران قذافی سٹیڈیم کل سے ہرا بھرم ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابے کے خلاف کل ٹی ٹونٹی میچ سے سیریز کا آغاز ہوگا ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بچے شروع ہوگا ، میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے قذافی سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی، اس موقع پر پاکستان کے سابق اور زمبابوے کے موجودہ کوچ ڈیو واٹمور نے اپنی ٹیم کو فیلڈنگ اور بیٹنگ کے گر سکھائے۔

(جاری ہے)

پہلا ٹی ٹونٹی میچ دیکھنے کے لئے آنے والے شائقین کو پی سی بی حکام کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 5 بجے سے قبل سٹیڈیم پہنچ جائیں کیوں کہ مہمان ٹیم کی گراؤنڈ میں آمد کے بعد شائقین کا داخلہ بند ہوگا ۔ دوسری جانب سکیورٹی صورت حال کے باعث قذافی سٹیڈیم کے باہراور اطراف انتہائی سخت انتظامات کئے گئے جس میں پولیس، ایلیٹ فورس اور رینجرز کے اہلکار فرائض انجام دیں گے ، مہمان ٹیم کو ہوٹل سے گراؤنڈ تک لانے کے لئے راستے مکمل سیل ہوں گے اور سکیورٹی فورسز کے حصار میں مہمان ٹیم کو قذافی سٹیڈیم لایا جائے گا ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 22 مئی سے 31 مئی کے دوران 2 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :