ویمنز کرکٹ:ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کے خلاف سیریز جیت لی

جمعرات 21 مئی 2015 12:42

ویمنز کرکٹ:ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کے خلاف سیریز جیت لی

کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21مئی۔2015ء) ویسٹ انڈیز ویمنز نے سری لنکا ویمنزکو چوتھے اور آخری ون ڈے میں 31 رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز 3-1 سے جیت لی۔

(جاری ہے)

کولمبو میں ویسٹ انڈین ٹیم 47.3 اوورز میں 156 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ برٹنی کوپر 46 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں، سریپالی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سری لنکا کی ویمن ٹیم 125 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اسہانی 30 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ ہاولے میتھیوز نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :