دوسرا ٹی ٹونٹی : نمیبیا نے ہانگ کانگ کو 2 رنز سے ہرا دیا

جمعرات 21 مئی 2015 12:40

دوسرا ٹی ٹونٹی : نمیبیا نے ہانگ کانگ کو 2 رنز سے ہرا دیا

ونڈہوک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21مئی۔2015ء) سیرل برگر کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نمیبیا نے ہانگ کانگ کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست دے دی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر رہی۔

(جاری ہے)

ونڈہوک میں نمیبیا نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 144 رنز بنائے ،سیرل نے 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، حسیب امجد نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ہانگ کانگ کی ٹیم7 وکٹوں پر 142 رنز بنا سکی۔ تنویر افضل نے ناقابل شکست 55 رنز بنائے ۔کریگ ولیمز نے 3 وکٹیں حاصل کیں ۔

متعلقہ عنوان :