پاکستان اور کوریا کے درمیان دوسرا ہاکی میچ 3-3 سے برابر رہا

جمعرات 21 مئی 2015 12:37

پاکستان اور کوریا کے درمیان دوسرا ہاکی میچ 3-3 سے برابر رہا

سیول (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21مئی۔2015ء) پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان سیریز کا دوسرا ہاکی میچ 3-3 گول سے برابر ہوگیا۔ چار میچوں کی سیریز میں کوریا کو 1-0 کی برتری حاصل ہے ۔ کوریا نے پہلے میچ میں گرین شرٹس کو شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

انچیون، کوریا میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان اور کوریا کی ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم سرتوڑ کوشش کے باوجود دونوں ٹیمیں میچ کو فیصلہ کن بنانے میں ناکام رہیں اور میچ 3-3گول کی برابری پر ختم ہوا۔ گرین شرٹس کی جانب سے محمدکاشف علی، عمر بھٹہ اور وقاص شریف نے گول کئے ۔

متعلقہ عنوان :