زمبابوے کی آمد سے انٹر نیشنل کرکٹ کی راہ ہموار ہوگی، عمران طاہر

جمعرات 21 مئی 2015 12:32

زمبابوے کی آمد سے انٹر نیشنل کرکٹ کی راہ ہموار ہوگی، عمران طاہر

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21مئی۔2015ء) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنرکھلاڑی عمران طاہر نے زمبابوے کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔ لاہور میں علیم ڈار کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں یہاں سکیورٹی کے بغیر آیا ہوں اور مجھے اس حوالے سے کسی بھی مسئلہ کا سامنا نہیں کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ دورہ زمبابوے کامیاب ہو گیا تو اس سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی راہ ہموار ہو جائے گی ۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں میری پہچان پاکستان کی وجہ سے ہے ۔ انہوں نے علیم ڈار کرکٹ اکیڈمی کے دورے میں نوعمر کرکٹرز کو بالنگ ٹپس بھی دیں۔ اس موقع پرامپائرعلیم ڈار کا کہنا تھا کہ بڑے کھلاڑیوں کے ٹپس سے نئے کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔

متعلقہ عنوان :