برطانوی کار ریسر لوئس ہملٹن کے معاہدے میں توسیع

جمعرات 21 مئی 2015 12:23

برطانوی کار ریسر لوئس ہملٹن کے معاہدے میں توسیع

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21مئی۔2015ء) فارمولا ون ٹیم مرسیڈیز نے برطانوی ڈرائیور لوئس ہملٹن کے معاہدے میں مزید تین سال کی توسیع کردی ۔ نئی ڈیل میں بونسز بھی شامل ہوں گے ۔

(جاری ہے)

لوئس ہملٹن گزشتہ سیزن میں ورلڈ ڈرائیورز چیمپئن شپ جیتنے اور رواں سال کی مہم جوئی میں عمدہ کارکردگی کے باعث تیس سے چالیس ملین پاؤنڈز سالانہ حاصل کر سکیں گے ۔ ان کا موجودہ کنٹریکٹ سیزن کے بعد ختم ہورہا تھا ۔