شہبازشریف کاجھلس کر جاں بحق ہونے والے 6بچوں کے والدین سے اظہار تعزیت

جمعرات 21 مئی 2015 11:26

شہبازشریف کاجھلس کر جاں بحق ہونے والے 6بچوں کے والدین سے اظہار تعزیت

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء )وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے شاد باغ میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے چھ بہن بھائیوں کے والدین سے تعزیت کی۔ وزیراعلیٰ نے اہل خانہ کو ذمہ داروں کیخلاف فوری کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور کے علاقے شاد باغ میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے 6بچوں کے ورثا سے تعزیت کی اور بچوں کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ چھ بہن بھائیوں کی موت ایک بڑا سانحہ ہے۔ فائربریگیڈ،ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے تاخیر سے پہنچنے کی بھی مکمل تحقیقات کرائی جائینگی اورغفلت کے مرتکب افراد کسی صورت نہیں بچ پائیں گے۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے شادباغ میں فوری طور پر ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے سنٹر کے قیام کی بھی ہدایت کی۔